بہار کی راجدھانی پٹنہ کے گاندھی گھاٹ کے سامنے گنگا دیارامیں مکر سنکرانتی کے موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے منعقد پتنگ فیسٹیول میں شامل ہونے کے بعد واپس آ رہے لوگوں کی فیری این آئی ٹی گھاٹ کے قریب ڈوب گئی جس میں 21 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر لاپتہ ہیں۔
style="text-align: right;">پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ديارا سے لوٹ رہی ایک کشتی دیر شام این آئی تی گھاٹ کے پاس گنگا ندی میں ڈوب گئی۔
فیری میں 60 سے 70 افراد سوار تھے جس میں سے کچھ لوگ تیركر باہر نکل آئے جبکہ 21 افراد کی غرقاب ہونے سے موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہیں۔